واشنگٹن (۔ 17 اپریل 2020ء) امریکہ میں کورونا کے باعث ایک ہی دن میں 4 ہزار 246 افراد ہلاک۔ امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی ہلاکتیں کسی بھی ملک میں اب تک ہونے والی یومیہ ہلاکتوں سے کہیں زیادہ ہے، گزشتہ روز بھی 2600 کے قریب ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کی شدت اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔ امریکہ میں ایک ہی دن میں 4 ہزار سے زائد کورونا کے مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ تازہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکہ میں ریکارڈ کی جانے والی ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 246 ہے جو کہ کسی بھی ملک میں اب تک ہونے والی یومیہ ہلاکتوں سے کہیں زیادہ ہے۔ امریکہ میں گزشتہ روز بھی کورونا کے باعث 2600 کے قریب افراد جان سے گئے تھے جو کہ امریکہ میں کل تک ہونے والی ہلاکتوں میں ایک ریکارڈ اضافہ تھا۔
تازہ اطلاعات کے مطابق امریکہ میں ہلاکتوں کی کل تعداد بھی 34 ہزار 617 تک جا پہنچی ہے۔ امریکہ میں گزشتہ روز بھی کورونا وائرس کے 31 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کیسز کی مجوعی تعداد 6 لاکھ 44 ہزار سے تجاوز کر تھی جبکہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 33 ہزار کے اضافے کے ساتھ 6 لاکھ 77 ہزار سے بھی زیادہ ہو چکی ہے۔
آپ کی راۓ