الریاض کنسرٹ میں فن کاروں پرحملہ کرنے والا یمنی مجرم اپنے انجام کو پہنچ گیا

33 سالہ عماد عبدالقوی کا گزشتہ روز سر قلم کر دیا گیا

17 اپریل, 2020

یاض(۔17 اپریل 2020ء ) گزشتہ سال نومبرکے مہینے میں ریاض کنسرٹ کے دوران غیر ملکی فنکاروں پر چاقو سے حملہ کرنے والا یمنی مجرم اپنے انجام کو پہنچ گیا۔ عدالت کی جانب سے سزائے موت سُنائے جانے کے بعد گزشتہ روز اس کا سر قلم کر دیا گیا۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق 33 سالہ یمنی شہری عماد عبدالقوی المنصوری نے 11 نومبر 2019ء کو ریاض کے شاہ عبداللہ پارک میں جاری بین الاقوامی کنسرٹ کے دوران چاقو سے حملہ کر کے تین غیر ملکی فنکاروں کو زخمی کر دیا تھا جن میں دو مرد اور ایک خاتون شامل تھی۔خوش قسمتی سے تینوں افراد کے زخم خطرناک نہیں تھے، فوری طبی امداد کے بعد ان کی حالت سنبھل گئی۔ پولیس نے اسے موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔ تفتیش کے دوران اس نے انکشاف کیا تھا کہ فنکاروں پر حملہ اس نے یمن میں موجود القاعدہ کے ایک لیڈر کی ہدایت پر کیا تھا۔

ریاض کی فوجداری عدالت کی جانب سے یمنی حملہ آور کو سزائے موت سُنائی گئی تھی، اس فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدالت اور پھر شاہی دربار میں بھی رحم کی اپیل دائر کی گئی، جو کہ مسترد ہو گئی۔

گزشتہ روز مجرم کا سر قلم کر دیا گیا۔ میڈیا کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ ریاض سیزن کے تحت شاہ عبداللہ پارک میں ایک غیر مْلکی تھیٹر گروپ کی جانب سے میوزیکل پرفارمنس دی جا رہی تھی۔ جب ایک شخص اچانک ہاتھ میں چاقو تھامے سٹیج پر چڑھ آیا اور وہاں پر موجود تین غیر ملکی فنکاروں پر حملہ کر دیا۔ تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے صورتِ حال کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے فوری طور پر سٹیج پر چڑھ کر حملہ آور کو قابو کر لیا۔واضح رہے کہ مملکت میں گزشتہ سال شروع ہونے والاکئی ماہ پر محیط تفریحی فیسٹیول ریاض سیزن کے دوران شاہ عبداللہ پارک اہم ثقافتی اور تفریحی سرگرمیوں کا مرکز بن چکا تھا۔ جہاں پر روزانہ لاکھوں کی گنتی میں مقامی اور غیر مْلکی سیاح آئے۔ ریاض سیزن کے انعقاد کا مقصد مملکت میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینا تھا۔ تاکہ سعودی معیشت کا تیل پر سے انحصار کم سے کم کیا جا سکے اور دیگر شعبوں سے قومی آمدنی میں اضافہ ممکن ہو سکے۔ اسی وجہ سے مملکت میں خواتین پر عائد بہت سے پابندیاں بھی ہٹا لی گئی ہیں تاکہ وہ قومی معیشت کے فروغ اور ترقی میں اہم کردار نبھا سکیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter