نیپال : آج 12 بھارتی شہریوں سمیت 14 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق/ ٹوٹل ہویے 30 مریض

17 اپریل, 2020

کئیر خبر/کٹھمنڈو

نیپالی وزارت صحت  نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کے روز نیپال میں 14 مزید افراد میں کورونا وائرس پاے گئے ہیں اس تعداد کے ساتھ  متاثرہ افراد کی تعداد 30 ہوگئی۔

وزارت کے مطابق ، اودے پور کے 12 بھارتی شہریوں  اور چتون کے دو نیپالیوں میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ وزارت کے مطابق ، ایک ہی دن میں کورونا وائرس سے  انفیکشن کی تعداد 16 سے بڑھ کر 30 ہوگئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ادیا پور کی ترییوگا میونسپلٹی میں تبلیغی جماعت سے وابستہ12 ہندوستانیوں میں کورونآ وائرسکی تصدیق ہوئی ہے ۔ تاہم ، وزارت نے اپنی تازہ بریفنگ میں یہ نہیں کہا ہے کہ  متاثرہ افراد ہندوستانی شہری ہیں۔

 دو نیپالی باشندے جو برطانیہ سے واپس آئے ہیں نے چتوان کی راپٹی میونسپلٹی میں  کورونا سے متاثر پاے گیے ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter