بیر گنج / کئیر خبر
ایسے وقت میں جب پوری دنیا مہلک وباء کورونا سے لڑ رہی ہے آج شام ضلع پرسا بیر گنج سے متصل گاؤں بشرام پور میں حالات اس وقت کشیدہ ہوگئے جب گاوں کے لڑکے کرکٹ میچ کے دوران دو گروپوں میں کہا سنی اور جھگڑا ہوگیا – میدان کا جھگڑا تشدد کا روپ لے لے گا کسی کے گمان میں نہیں تھا-
ذرایع کے مطابق گاؤں پہنچنے کے بعد سرپرستوں کو آپسی جھگڑے کی خبر ہوئی تو دونوں فرقہ کے لوگ آمنے سامنے مرنے مارنے پر تیار ہوگئے اکثریتی فرقہ کے لوگوں نے اقلیت کو گالی دیتے ہویے کہا کہ تم لوگ کورونا جہاد پھیلارہے ہو تم دیش کے غدار ہو تم کو جینے کا کوئی حق نہیں-
مشتعل لوگوں نے دونوں طرف سے پتھراؤ شروع کردیا ؛ اور جب تک پولیس آتی اور حالات کو کنٹرول کرتی تب تک چھ لوگوں کے سر پھٹ چکے تھے- زخمیوں کو بیر گنج کے ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے- واقعہ کی مزید تفصیلات اور مجرمین کی شناخت کا انتظار ہے–
آپ کی راۓ