کورونا وائرس کا آغاز چین کے شہر ووہان سے نہیں ہوا تھا۔ نئی تحقیق

کورونا وائرس کی ابتدائی قسم اے امریکہ اور آسٹریلیا سے پھیلنا شروع ہوئی: پروفیسر پیٹر فاسٹر

21 اپریل, 2020

لندن (۔ 21 اپریل 2020ء) کورونا وائرس کا آغاز چینی شہر ووہان سے نہیں ہوا تھا۔ کورونا وائرس کی ابتدائی قسم اے امریکہ

اور آسٹریلیا سے پھیلنا شروع ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق کیمبرج یونیورسٹی کے پروفیسر پیٹر فاسٹر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا آغاز چینی شہر ووہان سے نہیں ہوا تھا۔ کیمبرج یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق کورونا وائرس کی ابتدائی قسم اے امریکہ اور آسٹریلیا سے پھیلنا شروع ہوئی۔یونیورسٹی کے پروفیسر پیٹر فاسٹر کے مطابق چین سے وائرس پھیلنے کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مزید ذیلی اقسام بی اور سی پہلی قسم کی تبدیل شدہ اقسام ہیں۔ مزید تفصیلات کے مطابق کیمبرج یونیورسٹی اپنی نئی تحقیق میں چونکا دینے والے انکشافات ظاہر کیے ہیں جس کے تحت کووڈ 19 کی پہلی قسم ’’اے‘‘ چین کے شہر ووہان سے نہیں پھیلی بلکہ وائرس کی یہ قسم سب سے پہلے امریکہ اور آسٹریلیا میں پائی گئی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وائرس چین سے نہیں پھیلا۔
کیمبرج یونیورسٹی نے وائرس کی پہلی قسم کی تلاش کے لیے ریسرچ کی۔ یونیورسٹی کے جینیاتی شعبے کے پروفیسر پیٹر فاسٹر نے بتایا کہ اب تک وائرس کی تین ذیلی اقسام دریافت ہو چکی ہیں جن کو تین کیٹگریز اے، بی اور سی میں تقسیم کیا گیا ہے۔ سائنسدانوں نے تحقیق سے اندازہ لگایا ہے کہ کورونا وائرس کی قسم اے سب سے پہلے منظرعام پر آئی اور اس قسم نے امریکہ اور آسٹریلیا کو متاثر کیا۔وائرس کی ٹائپ اے کی تغیر شدہ شکل ٹائپ بی ہے۔ اسی طرح ٹائپ بی کی تیسری قسم سی ہے۔ جو ٹائپ اے اور بی سے وجود میں آئی۔ پروفیسر پیٹر فاسٹر کا کہنا ہے کہ چین کے شہر ووہان کو وائرس کی ٹائپ بی نے متاثر کیا۔ ووہان پر ٹائپ اے کے بہت کم کیسز ملے۔ یہ ٹائپ بی ہی مشرقی ایشیائی ممالک میں پھیلی ہے۔ و

ائرس کی ٹائپ سی نے یورپی ممالک کو متاثر کیا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter