دنیا میں 2557181 کورونا مریض، 177641 ہلاکتیں

22 اپریل, 2020

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 25 لاکھ 57 ہزار 181 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 1 لاکھ 77 ہزار 641 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 16 لاکھ 89 ہزار 96 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 57 ہزار 245 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 6 لاکھ 90 ہزار 444 مریض اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس بیماری سے نجات پا کر اسپتالوں سے اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

امریکا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے مجموعی ہلاکتیں 45 ہزار 340 ہو گئیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 19 ہزار 164 ہو گئی ہے۔

امریکا کے اسپتالوں میں 6 لاکھ 90 ہزار 851 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 14 ہزار 16 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 82 ہزار 973 کورونا مریض اللّٰہ تعالیٰ کی رحمت سے اب تک شفا یاب ہو چکے ہیں۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 4 ہزار 178 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 21 ہزار 282 ہو چکی ہیں۔

اٹلی میں کورونا سے مجموعی اموات 24 ہزار 648 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 1 لاکھ 83 ہزار 957 رپورٹ ہوئے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 20 ہزار 796 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 58 ہزار 50 ہو گئے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 5 ہزار 86 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 48 ہزار 453 ہو گئے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 17 ہزار 337 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 29 ہزار 44 ہو گئی۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 259 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 95 ہزار 591 ہو گئے۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 ہزار 297 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 84 ہزار 802 ہو گئے۔

چین میں کورونا سے کل ہلاکتیں 4 ہزار 632 ہو گئی ہیں جبکہ کُل کورونا کیسز 82 ہزار 788 ہو گئے۔

کورنا وائرس سے روس میں کل اموات 456 ہو گئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 52 ہزار 763 ہو چکی ہے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 109 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 11 ہزار 631 تک جا پہنچی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی کل تعداد 9 ہزار 739 ہو چکی ہے جبکہ اس وباء سے اموات کی مجموعی تعداد 209 ہو

گئی۔نيپال میں کورونا وائرس کے اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی کل تعداد 42 ہو چکی ہے

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter