خلیجی ممالک کویت اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سماجی رہنما کورونا وائرس سے متعلق مسلمانوں کے ساتھ متعصبانہ رویے پر بھارت پر برس پڑے۔
مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزی کے پرچار پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) رہنماؤں کو آئینہ دکھادیا۔
عرب سماجی رہنما نے کہا کہ خلیجی ممالک میں مقیم بھارتی 55 بلین ڈالر سالانہ جبکہ 53 مسلم ممالک 120 بلین ڈالر سالانہ زر مبادلہ بھارت بھیجتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کے باوجود بھارتی رہنما مسلمانوں کے خلاف شرانگیزی سے باز نہیں آتے۔
آپ کی راۓ