دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد ایک لاکھ 84 ہزار سے بڑھ گئیں

23 اپریل, 2020

واشنگٹن -جان لیوا کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ دنیا بھر میں جان لیوا کورونا وائرس مزید سیکڑوں جانیں نگل گیا۔ اموات کی تعداد ایک لاکھ 84 ہزار سے بڑھ گئیں۔

دور جدید کی خطرناک ترین وبا کووِڈ نائن ٹین پوری دنیا میں تباہی مچانے میں مگن ہے ۔ وائرس کا پھیلاؤ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔

ایک جانب جہاں ہزاروں ہلاکتیں انسان کو خوف میں مبتلا کر رہی وہیں قاتل کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد میں اضافہ امید کی نئی کرن بن رہا۔ اب تک سات لاکھ سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

امریکا تاحال وبا کے آگے بے بس ہے۔ ایک روز میں دو ہزار سے زائد اموات ریکارڈ ہو گئیں جس کے بعد امریکا میں اموات کی تعداد 47 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پوری دنیا سے زیادہ ٹیسٹ کرنے کا دعویٰ کر ڈالا۔ انہوں نے کہا اب ہم دوسرے ممالک کیلئے وینٹی لیٹر بنا رہے ہیں۔

یورپ میں کورونا کا زور قدرے کم پڑ رہا۔ برطانیہ میں ایک ہی روز میں سات سو تریسٹھ مریض دم توڑ گئے۔ انگلینڈ میں ہلاکتیں 18 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔ ادھر آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ ویکسین کی برطانیہ میں انسانوں پر آزمائش کا آج سے آغاز کر دیا جائے گا۔

فرانس میں چوبیس گھنٹوں کے دوران پانچ سو چوالیس اموات رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی تعداد 21 ہزار سے بڑھ گئی۔ اٹلی میں مزید چار سو پینتیس اور اسپین میں چار سو سنتیس مریض ہلاک ہوئے۔ جرمنی میں ایک سو ترانوے، سویڈن میں ایک سو بہتر اور نیدرلینڈز میں ایک سو اڑتیس ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

ایران میں چورانوے نئی اموات کے ساتھ جاں بحق افراد کی تعداد پانچ ہزار تین سو اکانوے ہوچکی ہے۔ بھارت میں ایک روز کے دوران مزید تین درجن مریض جانبز نہ ہو سکے۔ ملک میں متاثرین کی تعداد اکیس ہزار سے تجاوز کر گئی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter