کویتی صحافی نے بھارتیوں کو عرب ممالک سے نکالنے کے لیے آواز بلند کر دی

آر ایس ایس کے مسلمانوں پر مظالم ناقابل برداشت، عرب میں ہمارے درمیان رہنے والے بھارتی ڈاکٹرز، پروفیسرز اور دوسرے لوگ سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت پھیلا رہے ہیں۔ معروف کویتی صحافی

23 اپریل, 2020

کویت سٹی (۔ 23 اپریل 2020ء) آر ایس ایس کے مسلمانوں پر مظالم اور توہین ناقابل برداشت ہے۔عرب میں ہمارے درمیان رہنے والے بھارتی ڈاکٹرز، پروفیسرز اور دوسرے لوگ بھی سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت پھیلا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف کویتی صحافی محمد احمد الملا نے بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف آواز بلند کر دی ہے۔محمد احمد الملا کا کہنا ہے کہ دنیا کا ہر مسلمان ہمارا بھائی ہے، اس کا ہم پر حق ہے۔ احمد الملا نے حدیث مبارکہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ارشاد نبویﷺ ہے کہ ’’مسلمان، مسلمان کا بھائی ہے‘‘۔ سوشل میڈیا پر وائر ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ انڈیا میں آر ایس ایس نامی تنظیم مسلمانوں پر جو ظلم ڈھا رہی ہے اور مسلمانوں کی جو توہین کر رہی ہے وہ ناقابل برداشت ہے۔

کویتی صحافی محمد احمد الملا نے بھارتی مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی حالیہ لہر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان مظالم کا آغاز اس جھوٹ سے ہوا کہ بھارت میں کورونا وائرس مسلمانوں کی ذریعے پھیلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تذلیل صرف چند ہندوستانی مسلمانوں تک محدود نہیں رہی بلکہ بھارتی اراکین پارلیمنٹ نے بھی تمام عرب ماؤں کو گالیاں دی ہیں۔صحافی کا کہنا تھا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ معاملہ کورونا وائرس کا نہیں بلکہ متعصبانہ نسل پرستی کا ہے۔ محمد احمد الملا کا کہنا تھا کہ جہاں تک میں نے دیکھا ہے ایسا کرنے والے ہندوستان کے اندر تک نہیں بلکہ یہاں عرب میں ہمارے درمیان بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عرب ممالک میں رہنے والے بھارتی ڈاکٹرز، پروفیسرز اور دوسرے لوگ بھی سوشل میڈیا کے ذریعے یہ نفرت پھیلا رہے ہیں۔

کویتی صحافی نے امت مسلمہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر واجب ہے کہ ہم پوری قوت سے اس نفرت کا مقابلہ کریں اور ایسے لوگوں کو نکال باہر کریں جو ہماری ہی سرزمین سے ہم پر حملہ آور ہیں۔ صحافی نے اپنے پیغام کے اختتام پر کہا کہ تمام مسلم ممالک کو بھارتی مسلمانوں کا ساتھ دینا چاہیے، مومن، مومن کے لیے عمارت میں لگی اینٹ کی طرح ہوتا ہے جو ایک دوسرے کی طاقت کا باعث ہوتے ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter