اجمل کی گیند پر آج بھی ٹنڈولکر کو آؤٹ قرار دوں گا، برطانوی امپائر

27 اپریل, 2020

لندن/ ایجنسیاں

ورلڈ کپ 2011میں سعید اجمل کی بال پر ٹنڈولکر کو آؤٹ قرار دینے والے امپائر این گولڈ آج بھی اپنے فیصلے پر قائم ہیں ۔اُن کا کہنا ہے کہ آج بھی وہ گیند دیکھیں گے تو سچن ٹنڈولکر کو آؤٹ ہی قرار دیں گے ، این گولڈ نے نے ڈی آر ایس میں سے امپائرز کال کوختم کردینے پر بھی زور دیا۔

ورلڈ کپ 2011کے سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں سعید اجمل کی ایک گھومتی ہوئی بال پرسچن ٹنڈولکر کوایل بی ڈبلیوآؤٹ دینے کا فیصلہ اس وقت گراؤنڈ میں کھڑے امپائر این گولڈ نے دیا ،لیکن پھر اچانک ٹنڈولکر نے ریویو لیا اور تھرڈ امپائر نے فیصلے کو بدلتے ہوئے ٹنڈولکر کو ناٹ آؤٹ قرار دے دیا۔ جس پر خاصہ تنازع کھڑا ہوا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ایلیٹ پینل کے سابق رکن این گولڈ آج بھی اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔ برطانوی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج بھی وہ اس گیند کو دیکھیں گے تو ٹنڈولکر کو آؤٹ ہی قرار دیں گے۔

امپائر این گولڈ کا کہنا ہے کہ کہ ٹنڈولکر میرے فیصلے کے بعد واپس جارہے تھے، لیکن پھر اچانک انہوں نے میرے فیصلے کو چیلنج کردیا۔

وہ اس وقت 90 فٹ بڑی اسکرین پرسب دیکھ رہے تھے کہ ایک انچ سے لیگ اسٹمپ مس ہورہی تھی۔ مجھے ایک سو دس فیصد یقین تھا کہ ٹنڈولکر ایل بی ڈبلیو آؤٹ تھے۔ لیکن تھرڈ امپائر نے ان کا فیصلہ بدل دیا۔

یہ اہم سیمی فائنل بھارت جیت کر فائنل میں پہنچ گیا تھا، ٹنڈولکر نے 85 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

امپائر این گولڈ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈی آر ایس میں سے امپائرز کال کوختم کردینا چاہیے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter