بھیرہوا دال مل کے مالک سوربھ اگروال نے پانچ مسلم ملازمین پر کورونا پھیلانے کا الزام لگاتے ہویے نکال دیا

27 اپریل, 2020

بھیرہوا / مجیب علی = کئیر خبر

مسلم کمیونٹی کے پانچ ملازمین جو روپندیہی کے بھیرہوا سے 5 کلومیٹر شمال میں بٹول جاتے ہوئے کٹیا چوک پر درگا ماڈرن دال مل میں کام کر رہے تھے ، کو 4-5 دن پہلے ہی بے دخل کردیا گیا ۔ مل میں دن رات دو شفٹوں میں 15 ملازمین  پر مشتمل دو  گروپ  بغیر کسی رکاوٹ کے مل کو چلا تے ہیں۔جو کہ لاک ڈاؤن کی صریح خلاف ورزی ہے –
روٹین کے مطابق مسلم ملازمین جب کام کرنے مل میں پہنچے توگارڈ انھیں اندر جانے سے روک دیا
وجہ پوچھتے ہی گیٹ گارڈ نے کہا کہ یہ  مالک کا  حکم ہے کہ مسلمان ملازمین کو کام کرنے نہ دیا جائے ، اس لئے کہ آپ لوگ کورونا پھیلاسکتے ہیں-
اس طرح کا بھید بھاؤ نیپال میں قانوناً جرم ہے مذھبی بھید بھاؤ پر قانون کے مطابق سخت سزا کا اطلاق ہے ۔واضح رہے یہ ملازمین گزشتہ 4 برسوں سے مذکورہ مل میں کام کر رہے تھے-

یاد رہے کہ دال مل کے مالکان بھیرہوا کے رہائشی سوربھ اگروال اور برجیش اگروال ہیں۔

نوٹ: کئیر خبر عوام سے درخواست کرتا ہے کہ ملک میں بین المذہب ہم آہنگی کو مضبوط کرنے کیلئے ایسے کسی بھی واقعات پر باریک نظر رکھیں اور بلا تاخیر وزارت داخلہ کو اطلاع دیں-

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter