اتر پردیش میں بی جے پی رکن اسمبلی کی مسلمان سبزی فروش کو دھمکانے کی ویڈیو وائرل

بی جے پی نے کورونا کی آڑ لے کر مسلمانوں پر زمین تنگ کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی

1 مئی, 2020

لکھنو / کئیر خبر

بھارت میں بی جے پی نے کورونا کی آڑ لے کر مسلمانوں پر زمین تنگ کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی، جس میں اُس کے پارٹی رہنما بھی پیش پیش ہیں۔

اترپردیش میں ایک رکن اسمبلی کی غریب سبزی فروش کو دھمکانے اور علاقے سے باہر نکالنے کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔

لکھنو کے ایک محلے میں ایم ایل اے برج بھوشن کی سبزی فروش سے غنڈہ گردی کی یہ ویڈیو ایک جھلک ہے، ان حالات کی جو اس وقت بھارت میں مسلمانوں کو در پیش ہیں۔

سبزی فروش نے جان بچانے کے لیے خود کو ہندو بناکر پیش کیا جس پر ایم ایل اے نے ریڑھی پر بیٹھے بچے کو دھمکایا اور اس سے صحیح نام اعجاز الرحمان اگلوا لیا، پھر کیا تھا ایم ایل اے کی بدمعاشی زور پکڑ گئی، سبزی والے کو کبھی دوبارہ علاقے میں نظر نہ آنے کا کہا اور اسے بھاگنے پر مجبور کردیا۔

کورونا کو جواز بناکر بھارتی مسلمانوں کا ناطقہ بند کرنے کے واقعات معمول بن گئے ہیں۔

چند روز پہلے ایک اور ایم ایل اے سریش تیواڑی بھی سرعام مسلمانوں کے بائیکاٹ کا مشورہ دیتے نظر آئے۔

دنیا کہہ رہی ہے کورونا کسی مذہب یا نسل کی تمیز نہیں کرتا مگر آر ایس ایس کے بغل بچوں کو کورونا وبا کی آڑ میں ہندتوا نظریہ بڑھانے اور انتہا پسندوں کو مسلمانوں کے خلاف اکسانے کا موقع مل گیا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter