تہران / ایجنسیاں
ایرانی حکومت کے سینیر عہدیدار نے کہا ہے کہ اعلیٰ حکام کی طرف سے کرونا کی ہلاکتوں کی اصل تعداد ظاہر کرنے سے روکنے کے احکامات صادر کیے گئے تھے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایران میں شہری احوال محکمے کے ترجمان سیف اللہ ابو ترابی ایک بیان میں کہا کہ ایران کے انسداد کرونا ہیڈ کواٹر کی ہدایت پر انکا محکمہ رواں سال کے پہلے چند مہینوں کے دوران کرونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد ظاہر نہیں کرسکا۔
ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ‘ایرنا’ سے بات کرتے ہوئے سیف اللہ ابو ترابی نے کہا کہ ہمیں اپریل کے آخر یا مئی کے پہلے دنوں میں کرونا سے ہلاکتوں کی اصل تعداد ظاہر کرنا چاہیے تھی مگرہمیں ایسا کرنےسے روک دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ایرانی حکومت پر نہ صرف اپنے ملک میں کرونا کے پھیلائو کی روک تھام میں ناکامی کا الزام ہے بلکہ ایران سے یہ وائرس دوسرے پڑوسے ملکوں کو منتقل ہوا۔ ایران اب تک کرونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی اصل تعداد کو چھپائے ہوئے ہے۔
آپ کی راۓ