رياض/ ايجنسي
ترکی میں قتل ہوئے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بیٹوں نے والد کے قاتلوں کو معاف کر دیا۔
سعودی عرب میں مقیم جمال خاشقجی کے بیٹوں صالح اور عبداللہ نے ایک بیان میں کہا کہ رمضان کی مقدس شب انہوں نے اپنے والد کے قاتلوں کو معاف کر دیا ہے۔
جمال خاشقجی کے بیٹوں صالح اور عبداللہ نے کہا کہ اس مقدس شب ان کے ذہنوں میں اللہ کی آیت ہے کہ، اگرکوئی شخص معاف کردے اور مفاہمت کرلےتو اسکا اجراللہ دے گا۔
واضح رہے کہ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے صحافی جمال خاشقجی کو استنبول میں واقع سعودی قونصلیٹ میں 2 برس قبل قتل کیا گیا تھا۔
ترک میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ جمال خاشقجی کو قونصلیٹ ہی میں تشدد کرکے قتل کیاگیا ، مگر ان کی باقیات آج تک نہیں مل سکی ہیں۔
سعودی عرب نے قتل کے جرم میں دسمبر 2019ء میں 5افراد کو سزائے موت اور تین کو قید کی سزا سنائی تھی۔
جمال خاشقجی کے دونوں بیٹے سعودی عرب میں ہی مقیم ہیں۔
آپ کی راۓ