بیرون ممالک سے نیپالیوں کی وطن واپسی کا عمل شروع؛ جمعہ کو میانمار اور متحدہ عرب امارا ت سے 250نیپالیوں کی وطن واپسی

4 جون, 2020

کٹھمنڈو / کئیر خبر 

بیرون ممالک سے نیپالیوں کی وطن واپسی کا عمل شروع ہورہا ہے چنانچہ جمعہ کے روز خصوصی چارٹر پروازوں میں تقریبا 250 نیپالیوں کو میانمار اور متحدہ عرب امارات  سے نیپال واپس لایا جارہا ہے۔

میانمار سے 26 نیپالیوں کو لے کر والے دو ہوائی جہاز صبح 9 بجے تریھووان بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتریں گے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نیپال (سی اے اے این) کے ڈائریکٹر جنرل راجن پوکھریل نے بتایا ،کہ تقریبا 200 مسافروں کو صبح 12 بجے ایئر عربیہ طیارے سے لایا جائے گا۔” "متحدہ عرب امارات سے آنے والے مسافروں کی تعداد میں کچھ تبدیلیاں ہوسکتی ہیں۔”

 میانمار سے آنے والا فوجی طیارہ اپنے شہریوں کو واپس لے جائے گا جو اس وقت نیپال میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ، طیارے سے تقریبا 82  افراد نیپال سے  روانہ ہونگے ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter