کپل وستو علی گڑھوا بارڈر: بھارتی پولیس کا اپنے ہی شہریوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک؛ دن بھر پانی میں بھیگنے دیا

6 جون, 2020

کپلوستو / کئیر خبر

نیپال کے کپل وستو ضلع میں کام کر رہے ٨٠ بھارتی مزدور جب کل اپنے وطن لوٹ رہے تھے تو علی گڑھوا بارڈر پر بھارتی پولیس نے نو مینس لینڈ پر روک دیا اور بھارت میں انٹری نہیں دی ؛ ذرائع کے مطابق ٨٠ افراد جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے کھلے آسمان کے نیچے مسلسل ہورہی بارش میں انھیں کھلا چھوڑ دیا – یہ منظر دیکھ کر نیپال کے لوگوں نے انھیں پانی سے بچنے کیلئے پلاسٹک اور کھانا فراہم کیا

ایک طرف نیپالی پولیس تمام شہریوں کو نیپال میں استقبال کر رہی ہے وہیں دوسری جانب بھارتی پولیس نے غیر انسانی حرکت کا ارتکاب کرتے ھوۓ اپنے ہی شہریوں کو سر چھپانے کیلئے اپنی سرحد کے اندر آنے کی اجازت بھی نہیں دی

انسانی المیہ کے موقع پر کم از کم بھارتی پولیس کو نیپالی پولیس سے اخلاقیات سیکھ لینی چاہییں

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter