جون 29/ کٹھمنڈو /کئیر خبر
نیپالی وزارت صحتکے مطابق ، ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 476 نئے مریض پازیٹو پاے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ، ملک میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 13248 ہو گئ ہے، یہ بات پیر کو سہ پہر باقاعدہ ورچوئل پریس بریفنگ کے دوران وزارت کے ترجمان ڈاکٹر جاگیشور گوتم نے بتائی ۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں 121 مریض صحت یاب ہونے کے بعد گھر لوٹ چکے ہیں
ڈاکٹر گوتم کے مطابق پیر کی دوپہر تک مجموعی طور پر 3134 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 29 افراد اس مہلک بیماری کا شکار ہوگئے ہیں۔
آپ کی راۓ