بھارتی مشہور مزاح نگار اور اداکار سنیل گروور کی آن لائن کلاسز سے متعلق بنائی گئی مزاحیہ ویڈیو وائرل ہو گئی۔
بھارتی کامیڈی شو ’ دی کپل شرما شو‘ میں گُتھی کا دلچسپ اور مزاحیہ کردار ادا کرنے والے سنیل گروور کی جانب سے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس پر انہوں نے لکھا ہے کہ ’آن لائن کلاسز کے دوران شریر بچے کیا کرتے ہیں‘ ،سنیل گروور اس ویڈیو میں طالب علم اور استانی بن کر دُہرا کردار نبھا رہے ہیں ۔
سنیل گوروور نے ویڈیو میں آن لائن کلاسز کے دوران طالب علموں کی جانب سے نیٹ خرابی کا عذر بنا کر نہ پڑھنے والوں طُلبہ کی شرارتوں سے پردہ اٹھا دیا ہے ۔
سنیل کی پُر مزاح ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچہ کیسے ٹیچر کے مشکل سوالوں سے بچنے کے لیے نیٹ کنیکشن کمزور ہونے کا بہانہ بناتے ہوئے ویڈیو کے پھنس جانے کی اداکاری کر رہا ہوتا ہے مگر پیچھے کے منظر میں کام والی ماسی کمرے میں آتی ہے اور جھاڑ پونچھ کر کے چلی جاتی ہے۔
آپ کی راۓ