میانمار، روہنگیا مسلمانوں کیخلاف پھر بڑے آپریشن کی تیاری

6 جولائی, 2020

ینگون/ایجنسیاں

میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کیخلاف ایک بار پھر سے بڑے آپریشن کی تیاری کی جارہی ہےجس سے خوفزدہ ہوکر ہزاروں افراد اپنے آبائی علاقوں رخائن کی جانب نقل مکانی کرگئےہیں۔

لوکل ایڈمنسٹریٹر کی جانب سے درجنوں دیہاتوں کے رہنمائوں کو ایک خط میں انتباہ کیا گیا تھا کہ فوج نے عسکریت پسندوں کیخلاف ایک بڑے کلیئرنس آپریشن کا فیصلہ کرلیا ہے۔تاہم حکومتی ترجمان نے ہفتے کی شب کہا کہ سرحدی امور کے حکام نے انخلا کا ایک حکمنامہ جاری کیا ہے لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اس کا اثر کئی دیہاتوں پر پڑے گا۔حکومتی وزیر کرنل من تھن نے اس خط کے بارے میں تصدیق کی ہے۔

راتھےڈانگ ٹائون شپ کے ایڈمنسٹریٹر آنگ منت تھن کے دستخط شدہ خط میں انہوں نے کیائوکتان دیہات کے رہنمائوں کو آپریشن کے بارے میں آگاہ کیا اور کہا کہ عسکریت پسندوں کیخلاف کارروائی کی جائےگی۔

من نے یہاں کلیئرنس آپریشن کی اصطلاح استعمال کی جس کا مطلب ایسا فوجی آپریشن ہے جس میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔من تھان نے کہا کہ اے اے کے حامیوں کیخلاف یہ آپریشن کیاجائے گا۔

ہفتے کو حکومتی ترجمان زائو ہاتھےنے یہ بھی کہاکہ فوج کو ہدایت جاری کی ہیں کہ کلیئرنس آپریشن کی اصطلاح کو استعمال نہ کیا جائے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter