کٹھمنڈو/ کئیر خبر
جنوبی ایشیا میں مون سون بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ نے بڑے پیمانے میں تباہی مچادی جس کے نتیجے میں صرف بنگلا دیش، بھارت اور نیپال میں مجموعی طور پر 521 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
مون سون کے آغاز ہی میں جنوبی ایشیا کے ممالک بھارت، بنگلادیش اور نیپال میں بارشوں، طوفان اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 500 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ تینوں ممالک میں بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد دس لاکھ سے زیادہ ہے۔
تینوں ممالک میں سب سے زیادہ ہلاکتیں کرنٹ اور مٹی کے تودے گرنے کے باعث ہوئیں جبکہ سڑکوں پر درختوں اور ہورڈنگز گرنے کی وجہ سے بھی ہلاکتیں ہوئیں۔امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے، متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ صرف نیپال میں لینڈ سلائیڈنگ سے 174 موتیں ہو چکی ہیں
آپ کی راۓ