ایران میں ڈھائی کروڑ افراد کورونا کا شکار ہیں: ایرانی صدر

18 جولائی, 2020

تہران/ ایجنسیاں

ایرانی صدرحسن روحانی نے تہران میں ٹی وی پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اندازے کے مطابق ایران میں ڈھائی کروڑ افراد کورونا کا شکار ہیں۔

صدرحسن روحانی نے کہا کہ ایران میں 3 سے ساڑھے 3 کروڑ افراد ممکنہ طور پر کورونا سے خطرے کی زد میں ہیں جبکہ تقریباً 14ہزار افراد کورونا سے انتقال کرچکے ہیں۔

دوسری جانب خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایرانی سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2 لاکھ 69 ہزار 440 افراد کورونا کا شکار ہیں۔

خبر ایجنسی نے کہا کہ ایرانی صدر نے کورونا متاثرین کی تعداد میں تضاد کی وضاحت نہیں کی۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 41 لاکھ 95 ہزار 256 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 99 ہزار 449 ہو گئیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter