طالبان بقرعید کے بعد بین الافغان مذاکرات کے لیے مشروط رضامند

25 جولائی, 2020

کابل/ ایجنسیاں

طالبان نے عید الاضحی کے بعد بین الافغان مذاکرات شروع کرنے پر مشروط رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

قطر میں طالبان سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کا سوشل میڈیا پر پیغام میں کہنا تھا کہ افغان حکومت طالبان کی فہرست میں موجود تمام قیدیوں کو رہا کردے تو طالبان جواب میں بقیہ تمام افغان سیکورٹی اہلکار قیدیوں کو رہا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قیدیوں کے تبادلے کا عمل مکمل ہوگیا تو طالبان عید کے بعد بین الافغان مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter