نیپال: لینڈ سلائیڈنگ؛ بارشوں اور سیلاب سے 186 افراد ہلاک

25 جولائی, 2020

کٹھمنڈو / کئیر خبر

ملک میں لینڈ سلائیڈنگ  بارشوں اور سیلاب سے 186 افراد ہلاک اور 128 سے زائد زخمی ہو گئے۔

نیپال میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔ ہلاکتوں اور زخمیوں کے علاوہ 53 افراد لاپتہ بھی ہو گئے ہیں۔

نیپال میں طوفانی بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مواصلاتی نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ فصلیں تباہ اور لاتعداد مویشی بھی سیلابی پانی میں بہہ گئے ہیں۔

اس وقت ملک  کے بیشتر شہروں کے مختلف علاقے سیلاب کی لپیٹ میں ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں خوراک کی بھی قلت کا سامنا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter