لندن/رائٹرز
سینٹرل لندن کی ایک بہت ہی مشہور شاپنگ اسٹریٹ پر جمعہ کی شام کو ایک شخص بغیر کسی مقصد کے بغیر تقریبا پوری طرح سے عریاں گھومتا ہوا دیکھا گیا ۔ اس شخص نے اپنی عریانیت چھپانے کے نام پر اپنے پرائیویٹ پارٹ کو ماسک سے چھپایا ہوا تھا ۔ وہاں سے گزر رہے لوگ اس شخص کو دیکھ کر حیران رہ گئے ۔
یہ شخص آکسفورڈ اسٹریٹ پر یہاں سے وہاں کافی دیر تک گھومتا رہا ۔ اس نے اپنے پرائیویٹ پارٹ پر ایک ہلکے نیلے رنگ کا فیس ماسک پہنا ہوا تھا ۔ وہاں موجود کچھ لوگوں نے اپنے موبائل سے اس کی تصویر کھینچ لی تو کچھ لوگ اس کو گھورتے ہوئے نظر آئے ۔ تاہم یہ جانکاری نہیں مل سکی ہے کہ وہ شخص اس طرح عریاں کیوں گھوم رہا تھا ۔ حالانکہ جمعہ سے دکانوں میں ماسک لگا کر انٹری کی اجازت دی گئی ہے ۔
آپ کی راۓ