نیپال: ملک بھر میں رات ٩ بجے سے صبح ٥ بجے تک کرفیو نافذ؛ گاڑیوں کیلئے آڈ ایون سسٹم لاگو

6 اگست, 2020

کٹھمنڈو / کئیر خبر
وادی کٹھمنڈو اور دیگر اضلاع میں کوویڈ – 19 کے بڑھتے معاملات کے ساتھ ، حکومت نے ایک بار پھر ہر قسم کی گاڑیوں کے نمبر پلیٹوں کے مطابق آڈ ایون سسٹم نافذ کردیا ہے۔ آج ،جمعرات ، 6 اگست سے ، وادی کھٹمنڈو اور تمام اضلاع میں ، جہاں کورونا وایرس کے 200 سے زیادہ فعال معاملات ہیں۔
وزارت داخلہ کے ترجمان چکرا بوڑھا نے کہا کہ وزارت نے صوبائی انتظامیہ کے دفاتر کو ہدایت کی ہے کہ وہ شام 7 بجے سے صبح 7 بجے تک وادی کھٹمنڈو میں داخل ہونے والی گاڑیوں پر عائد پابندیوں اور رات ٩ بجے سے صبح ٥ بجے تک کرفیو کی نگرانی اور ان پر عمل درآمد کریں۔
وزارت نے صوبائی انتظامیہ کے دفاتر کو یہ ہدایات بھی جاری کیں کہ ہیلتھ پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو گرفتار کیا جائے اور اگر وہ ان کے کام کی جگہ پر صحت کے پروٹوکول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے جایں تو افراد اور اداروں پر جرمانہ عاید کریں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter