عالمی شہرت یافتہ شاعر راحت اندوری کا 70 سال کی عمر میں انتقال، اندور کے اربندو اسپتال میں لی آخری سانس

راحت اندوری کورونا سے متاثر تھے، جس کی اطلاع انہوں نے خود ہی ٹوئٹر کے ذریعہ دی تھی۔

11 اگست, 2020

نئی دہلی: عالمی شہرت یافتہ شاعر راحت اندوری  کا انتقال ہوگیا۔ راحت اندوری کو کورونا سے متاثر تھے۔ اس سے قبل آج ہی خبر آئی تھی کہ مشہور شاعر راحت اندوری کورونا وائرس کی زد میں آ گئے ہیں۔ منگل کو انہوں نے خود اس کی جانکاری ٹوئٹر کے ذریعہ دی۔ انہوں نے لکھا کہ کووڈ۔ 19 کے ابتدائی علامات دکھائی دینے پر میرا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ آربندو اسپتال میں بھرتی ہوں۔ دعا کیجئے جلد سے جلد اس بیماری کو ہرا دوں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ ان کی صحت کے بارے میں جانکاری کے لئے بار بار انہیں یا پھر ان کے کنبے کو فون نہ کریں، اس کی جانکاری ٹوئیٹر اور فیس بک کے توسط سے سبھی کو ملتی رہے گی۔

راحت اندوری طویل وقت سے سانس کی بیماری سے متاثر تھے۔ حال ہی میں ان کی کورونا رپورٹ پازیٹیو  آنے کے بعد انہیں اربندو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق راحت اندوری کو شوگر اور دل کی پریشانی تھی۔ حال ہی میں نمونیا کے سبب ان کے پھپھڑوں میں انفیکشن ہوگیا تھا۔ بتاتے ہیں کہ راحت اندوری چار ماہ سے گھر میں نہیں نکلے تھے۔ وہ صرف مستقبل جانچ کے لئے ہی گھر سے باہر نکلتے تھے۔ انہیں چار پانچ دن سے بے چینی ہورہی تھی۔ ڈاکٹروں کے مشورے پر پھپھڑوں کا ایکسرے کرایا گیا تو نمونیا کی تصدیق ہوئی تھی۔ اس کے بعد سیمپل جانچ کے لئے بھیجے گئے تھے، جس میں وہ کورونا پازیٹیو پائے گئے۔ راحت اندوری کو دل کی بیماری اور شوگر کی شکایت بھی تھی۔ روی ڈوسی نے بتایا تھا کہ ان کے دونوں پھپھڑوں میں نمونیا ہے، سانس لینے میں تکلیف کے سبب آئی سی سی میں رکھا گیا تھا، ان کو تین بار ہارٹ اٹیک بھی آیا تھا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter