کٹھمنڈو آنا اور جانا ممنوع؛ گاڑیوں کا پاس رد؛ راجدھانی بنا کورونا کا نیا ہاٹ اسپاٹ

13 اگست, 2020

کٹھمنڈو/ کئیر خبر
وادی کٹھمنڈو میں کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے کیسز کے بعد کھٹمنڈو سے جانے اور آنے والی گاڑیوں کا پاس مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کی ہدایت پر کٹھمنڈو ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن آفس نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن آفس کے انتظامی افسر ، کمل پرساد پانڈے نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ وادی کھٹمنڈو سے باہر جانے والی گاڑیوں کے لئے جاری کیے جانے والے گاڑی پاس کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی کے باہر اضلاع سے گاڑی پاس کی منظوری کو اگلے اطلاع تک مکمل طور پر روک دیا گیا ہے۔

تمام اضلاع سے گاڑیوں کا پاس بند:
وزارت داخلہ نے بدھ کے روز 77 اضلاع کے چیف ڈسٹرکٹ افسران کو ایک سرکلر جاری کیا تھا جس میں انہیں ہدایت کی گئی تھی کہ وہ ١٣ اگست سے گاڑیوں کے پاس جاری نہ کریں۔

اس سے قبل ، حکومت ضروری کام کے لئے انٹر ڈسٹرکٹ گاڑیوں کے پاس تقسیم کرتی رہی ہے۔ کوویڈ ۔19 انفیکشن ملک بھر میں بڑھ رہا ہے۔ یہاں تک کہ وادی کٹھمنڈو میں بھی روزانہ 100 سے زیادہ افراد انفیکشن کا شکار ہورہے ہیں جس کے سبب انٹری پوائنٹس کو سخت کردیا گیا ہے۔ تاہم مریضوں کو ایمبولینس کے استمعال کی اجازت ہوگی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter