نیپال: سندھو پال چوک میں بھیانک لینڈ سلائیڈنگ؛ ٣٨ کی موت؛ ٢٧ زخمی؛ ٣٢ گھر تباہ

14 اگست, 2020

سندھو پال چوک/ کئیر خبر
ضلع سندھوپال چوک کے جو گل گاؤں پالیکا کے لیدی گاؤں میں آج جمعہ کی صبح ساڑھے چھ بجے بھیانک لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ٣٢ گھر تباہ ہوگۓ ہیں۔ تودے گرنے سے ٣٨ افراد کی موت ہوئی ہے ۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت باقی ہے۔

زخمیوں کا علاج ڈسٹرکٹ اسپتال ، چوٹارا اور سول اسپتال ، کٹھمنڈو میں جاری ہے۔ نیپال آرمی جائے وقوع پر راحت اور بچاؤ کا کام کر رہی ہے۔

پارلیمنٹ اسپیکر اگنی پرساد ساپکوٹا سمیت ایک ٹیم موقع پر پہنچ چکی ہے اور وہ امدادی کاموں میں مصروف ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter