یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان ڈائریکٹ ٹیلیفون سروس کا آغاز

17 اگست, 2020

دبئي/ ايجنسى

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے کے بعد اب ڈائریکٹ ٹیلیفون سروس کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زاید اور اسرائیلی وزیر خارجہ غابی اشکنازی نے ٹیلیفون لنک کا افتتاح کیا۔

دونوں رہنماؤں نے ٹیلی فونک کال پر جلد ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔

ٹیلیفون سروس دونوں ممالک کی عوام کے لیے بھی کھول دی گئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق کورونا کے خلاف مشترکہ کوششوں کے لیے اماراتی اور اسرائیلی کمپنیوٕں میں معاہدہ بھی ہوگیا۔

دونوں ممالک کی سرمایہ کار کمپنیوں کے درمیان اسٹریٹجک کمرشل معاہدے پر دستخط ہوئے۔

دونوں کمپنیاں مل کر کورونا کے خلاف تحقیق کا کام کریں گی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter