جامعہ سلفیہ میوات کے سرپرست حکیم اجمل خاں نے داعی اجل کو لبیک کہا

7 ستمبر, 2020

نئی دہلی/ کئیر خبر
جامعہ اسلامیہ سنابل کے ناظم مولانا محمد رحمانی کی اطلاع کے مطابق جماعت اہل حدیث ہند کی معروف شخصیت ،جامعہ سلفیہ میوات ہریانہ اور مجلہ اھل حدیث کے سرپرست ، ابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سنٹر نئی دہلی کے نائب صدر جناب حکیم اجمل خان رحمہ اللہ آج مورخہ ۷ ستمبر ۲۰۲۰ کو تقریباً صلاة مغرب كے وقت طویل علالت کے بعد وفات پا گئے ۔انا للہ وانا الیہ راجعون ۔

حکیم صاحب رحمہ اللہ کی شخصیت مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند سے متعلق بہت سارے اہم معاملات اور امور نیز بہت سے مخفی معاملات سے واقف تھی اور جنگ آزادی ہند میں بعض نام نہاد مجاہدین آزادی کی ملک سے متعلق خیانتوں کی گہری معلومات رکھتی تھی ۔ اللہ رب العالمین انکی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام سے نوازے ۔ حکیم اجمل خان رحمہ اللہ کی صلاة جنازہ ۸ ستمبر بروز منگل صبح نو بجے انکے گاؤں شکراوہ میں ادا کی جائے گی

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter