رياض/ ايجنسى
سعودی عرب نے اپنے شہریوں پر عائد کورونا سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا ، 15 ستمبر سے مخصوص کیٹیگریز میں شامل سعودی شہریوں کو بین الاقوامی سفر کی اجازت ہوگی ۔
سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ یکم جنوری 2021ء سےسعودی ایئرپورٹس، بندرگاہیں، سرحدی چوکیاں کھول دی جائیں گی۔
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ غیر ملکیوں کو سعودی عرب واپس آنے کی اجازت ہوگی۔
سعودی میڈیا کے مطابق خروج و عودہ، اقامے، ویزے والے غیر ملکیوں کو بھی سعودیہ آنےکی اجازت ہوگی۔
آپ کی راۓ