ممبئى/ ايجنسى
بھارتی اداکار شاہ رُخ خان کی صاحبزادی سہانا خان نے سوشل میڈیا پر رنگ سے متعلق خود پر ہونے والی تنقید کے خلاف آواز اُٹھائی ہے ۔
سہانا خان نے سوشل میڈیا پر خود پر ہونے والی تنقید سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اُنہیں انسٹا فالوورز کی جانب سے اُن کے گہرے رنگ پر تیکھے کمنٹس کا سامنا کرنا پڑا۔
سہانا کی جانب سے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں انہوں نے انسٹا صارفین کی جانب سے کی گئی تنقید سے متعلق ایک طویل نوٹ لکھا ہے اور اپنا تجربہ بیان کیا ہے۔
سُہانا کی جانب سے لکھے گئے طویل کیپشن میں کہنا ہے کہ ’چند انسٹا صارفین کی جانب سے اُن کی پوسٹ پر تنقیدی کمنٹ کیے گئے ہیں، اُن کے گہری رنگت اور شخصیت پر بات کرتے ہوئے فالوورز نے اُنہیں بد صورت، کالی، کالی چڑیل قرار دیا ہے۔‘
سہانا نے مزید لکھا کہ ’یہ ہر ایک انسان کا مسئلہ ہے جس پر ہمیں بات کرنی چاہیے اور اس سوچ کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، ہم سب ہی کا الگ الگ رنگ ہے جس کے مطابق کوئی گہری رنگت کا ہے، کوئی سانولی تو کوئی گوری رنگت رکھتا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ یہ ایک بھارتی سوچ ہے کہ اگر آپ 5 فُٹ 7 انچ لمبے اور گورے ہیں تو ہی آپ خوبصورت ہیں، وہ 5 فُٹ 3 انچ قد اور گہری رنگت کی مالک ہیں مگر خود سے بہت پیار کرتی ہیں اورخوش ہیں اور اُنہیں خوش ہونا بھی چاہیے۔‘
بعد ازاں سُہانا کی اس پوسٹ پر اُنہیں متعدد بھارتی معروف شخصیات اور مداحوں کی جانب سے سراہا گیا جس پر سہانا نے سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انسٹا پر ایک اسٹوری شیئر کی اور لکھا کہ ’اُنہوں نے اپنی رنگت تبدیل نہیں کروائی ہے اور نہ وہ ایسا ارادہ رکھتی ہیں۔‘
آپ کی راۓ