کٹھمنڈو/ کئیر خبر
آج كيئر فاونڈیشن خواتین ونگ کے زیر اہتمام کٹھمنڈو میں ”بلڈ ڈونیشن کیمپ“ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا- نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں نے بڑھ چڑھ کر خون کا عطیہ دیا- لاینس کلب کے تعاون سے منعقد اس کیمپ کی مشرفہ ریشما شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ روز انہ سو سے زائد مزیضوں کو راجدھانی میں خون کی ضرورت ہوتی ہے اسی کے مد نظر كيئر فاونڈیشن نے آج ایک بلڈڈونیشن کیمپ ساڑھے دس بجے سے تین بجے کے درمیان بشال نگر میں منعقد کیا۔ جس میں بڑی تعداد میں خواتین و حضرات نے خون کا عطیہ دیا-
عطیہ دہندگان کو سرٹیفکٹ سے نوازا گیا؛ اس موقع پر خواتین ونگ کی عشرت شاہ؛ پونم تھاپالیا؛ فاونڈیشن کے صدر عبد المبین خان؛ جنرل سیکریٹری عبد الصبور ندوی؛ سیکریٹری سلام الدین میاں؛ سید نسیم شاہ اور نرسوں سمیت میڈیکل ٹیم کی موجودگی نے پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرایا-
آپ کی راۓ