بٹول/ كيئر خبر
روپندیہی کے مختلف شہروں میں راجدھانی منتقلی کو لیکر مظاہرے جاری ہیں-
روپندیہی کے نائب سیڈیو مسٹر کرشنا بہادر ، نے کل اتوار کو کہا تھا کہ روپندیہی کے سیکیورٹی اہلکاروں نے وزیر اعلی کے دفتر ، وزارتوں ، علاقائی اسمبلی کی عمارت ، صوبائی سکریٹری کے دفتر کے ارد گرد پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی کے احکامات جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اور پابندی کے احکامات 3 اکتوبر سے 7 اکتوبر تكنافذ رہیں گے۔
اپوزیشن جماعتوں نیپالی کانگریس ، سماجوادی پارٹی ، راسٹریا پرجاتنترا پارٹی اور مقامی تنظیموں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بٹول شہر کو صوبہ لمبنی کے مستقل راجدھانی کے طور پر منتخب کریں۔
آج سیکڑوں افراد یہ نعرہ لگاتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے کہ صوبہ نمبر 5 کے دارالحکومت کو بٹول سے بھالو بانگ منتقلی منظور نہیں ہے ، وہیں مظاہرین نے چھ سرکاری گاڑیوں کو نذر آتش کردیا۔
قابل غور بات یہ ہے کہ ریاستی حکومت نمبر 5 نے گذشتہ جمعہ کو اپنا دارالحکومت بھالو بانگ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا ، اور "لمبنی” اس ریاست کا نام کنفرم کیا تھا۔ اپوزیشن جماعتوں نے ریاست کا نام "لمبنی” رکھنے پر اتفاق کیا ، اوربھالو بانگ کو دارالحکومت کے نامزد ہونے پر مخالفت کی ہے۔
آپ کی راۓ