جج کی گود میں بیٹھ کر 5 سال کے بچے نے سنائی اپنے والد کو سزا، عدالت میں بیٹھے سبھی لوگ دیکھتے رہ گئے : ویڈیو وائرل

6 اکتوبر, 2020

نيويارك/ ايجنسى

کسی بچے کیلئے اس کے والد اس کے ہیرو ہوتے ہیں۔ بچے کی نظر میں اس کے والد کبھی غلط نہیں ہو سکتے اور نہ ہی انہیں کبھی سزا ملک سکتی ہے۔ ایسے میں یہ معاملہ کافی حیران کرنے والا ہے۔ امریکہ میں جج نے کورٹ روم میں ملزم والد کے ساتھ آئے پانچ سال کے معصوم بچے سے فیصلہ کرنے کو کہا۔ بچے کے والد پر کار پارک کرنے کو لیکر  ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا الزام تھا۔ سزا سنائے جانے کے دن وہ اپنے پانچ سالہ بیٹے کے ساتھ کورٹ پہنچا تھا۔ سماعت پوری ہو چکی تھی کہ اچانک جج کی نظر بچے پر پڑی۔ جج نے ملزم سے پوچھا کہ یہ کون ہے؟ تو اس نے کہا کہ یہ میرا بیٹا ہے۔

جج نے کہا کہ اگر تمہیں اعتراض نہ ہو تو میں تمہارے بیٹے کو اپنی گود میں بٹھا سکتا ہوں۔ پھر جج نے بچے کو بلایا اور گود میں بیٹھا لیااور  جج نے بچے کو تین آپشن دئے۔ جج نے بچے سو پوچھا میں تمہارے والد پر 90 ڈالر کا جرمانہ لگاؤں یا 30  ڈالر، یا پھر بغیر جرمانہ لگائے جانے دوں۔ تمہارے خیال سے مجھے کیا کرنا چاہئے؟ چھوٹے بچے کے جواب نے پورے کورٹ احاطے کو چونکا دیا۔ جیکب نے کہا کہ اس کے والد پر تیس ڈالر کا جرمانہ لگنا چاہئے۔ وہان موجود سبھی لوگ بچے کے جواب پر حیران رہ گئے اور ہنس دئے۔ جج بھی جیکب کا جواب سن کر حیران ہو گئے۔ جج نے بچے کے جواب سے خوش ہوکر کہا تم اچھے جج ہو۔

جج نے کہا دینی ہوگی پارٹی

اسکے بعد جج نے كہا کہ تمہارے پاس کچھ ڈالر ہیں تو اب تمہیں مجھے پارٹی دینی ہوگی۔ اگر تمہیں ڈیل منظور ہو تو۔ اس بچے نے کہا یہ ایک اچھی ڈیل ہے۔ سوشل میڈیا پریہ ویڈیو تابڑتور وائرل ہوگیا ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر لوگ کمینٹس کر رہے ہیں۔ اور اپنا رد عمل بھی ظاہر کر رہے ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter