امریکی فوج کے انخلا سے متعلق بیان پر طالبان کا خیرمقدم

9 اکتوبر, 2020

كابل/ ايجنسى

طالبان نے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا سے متعلق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔

ترجمان طالبان محمد نعیم کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ دوحہ معاہدے پر عمل درآمد کی جانب مثبت قدم ہے۔

قبل ازیں امریکی ڈونلڈ ٹرمپ نے کرسمس تک افغانستان سے امریکی افواج کے مکمل انخلا کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ کرسمس تک افغانستان میں بہادر امریکی مرد و خواتین کی تعداد بہت تھوڑی رہ جانی چاہیے۔

افغان طالبان سے طے کے گئے معاہدے میں امریکا نے 2021ء کے وسط تک تمام فوجی افغانستان سے نکالنے کا وعدہ کیا تھا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter