نئی دہلی/ ایجنسیاں
بھارت اور چین کے درمیان گزشتہ 6 ماہ سے مسلسل کشیدگی جاری ہے۔ جون میں گلوان وادی کے حادثہ کے بعد ہندوستان نے اسے لےکر بے حد سخت رخ اختیارکیا۔ اب خبریں آرہی ہیں کہ چینی صدر شی جنپنگ نے اپنے ملک کی فوج سے جنگ کے لئے تیار رہنے کو کہا ہے۔ سی این این پر شائع ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ملٹری بیس پر دورے کے دوران چینی صدر نے فوجیوں سے کہا ہے کہ اپنا دماغ اور توانائی جنگ کی تیاری میں لگاو۔ سی این این نے یہ رپورٹ چین کی سرکاری نیوز ایجنسی شنہوا کے حوالے سے دی ہے۔
فوجیوں سے کہا- پوری طرح بھروسے مند رہو
رپورٹ کے مطابق چینی صدر شی جنپنگ نے فوجیوں سے ہائی الرٹ موڈ میں رہنے کے لئے کہا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے فوجیوں کو مکمل بھروسے مند رہنے کی تاکید بھی دی ہے۔ چینی صدر کو لےکر یہ خبر ایسے وقت میں آئی ہے، جب ہندوستان اور چین کے فوجی افسران کے درمیان ساتویں دور کی بات چیت ختم ہوئی ہے۔ دونوں ممالک کی طرف سے جاری کی گئی ایک مشترکہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وہ بات چیت سے سرحدی تنازعہ سلجھانے کے حق میں ہیں۔ ساتھ ہی دونوں ممالک نے یہ بھی کہا ہے کہ تنازعہ حل کرنےکے لئے بات چیت مسلسل جاری رہے گی۔
سرحد پر حالات کشیدہ
واضح رہےکہ دونوں ممالک کے درمیان سرحد پر حالات 1962 کے جنگ کے بعد سب سے خراب حالت میں ہیں۔ خود وزیر خارجہ ایس جے شنکر بھی اس بات کو کہہ چکے ہیں۔ حالانکہ ہندوستان کی طرف سے چین کو واضح کیا جاچکا ہے کہ سرحد پر بدامنی کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات معمول کے مطابق نہیں ہوسکتے ہیں۔ ہندوستان نے قومی تحفظ کا حوالہ دیتے ہوئے چین کے 200 سے زیادہ ایپ پر پابندی عائد کردی ہیں، جن میں مقبول ایپ ٹک ٹاک بھی شامل ہے۔ ہندوستان کے ذریعہ ایپس پر کارروائی کو چین عالمی تجارتی تظیم کے ضوابط کی خلاف ورزی بتا چکا ہے۔ موجودہ وقت میں دونوں ممالک کی طرف سے اصل کنٹرول لائن پر بڑی تعداد میں فوج تعینات کی گئی ہیں۔
آپ کی راۓ