نئی دہلی/ ایجنسیاں
بھارتی نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نیٹ امتحانات کے نتائج کا جمعہ کو دیر شام اعلان ہوا۔ اوڈیشہ کے شعیب آفتاب نے اس بار 100 فیصد اسکور کرکے نیٹ امتحان میں تاریخ رقم کی ہے۔ شعیب آفتاب نے 720 میں سے 720 نمبرات حاصل کئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شعیب آفتاب نے ایک اور بھی تاریخ رقم کی ہے۔ دراصل، اس سے پہلے اوڈیشہ سے کوئی نیٹ ٹاپر نہیں تھا۔ شعیب کے ٹاپ کرنے ان کے اہل خانہ کافی خوش ہیں۔ این ای ای ٹی کے ٹاپر شعیب آفتاب نے نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات چیت میں کہا، ’میری فیملی میں کوئی ڈاکٹر نہیں ہے، اس لئے مجھے ٹاپ کرنے کی امید نیں تھی۔ مجھے امید تھی کہ میں ٹاپ 100 یا 50 میں جگہ بنا لوں گا، لیکن 720 میں سے 720 اسکور کرنے کی کبھی امید نہیں تھی۔ امتحانات ملتوی کئے جارہے تھے، اس لئے کافی دباو تھا’۔
قومی امتحانات ایجنسی نے بتایا کہ اس امتحان میں تقریباً 13.66 لاکھ طلبا شامل ہوئے، جن میں سے کل 7,71,500 امتحان پاس کیا ہے۔ سب سے زیادہ تریپورہ کے امیدواروں (88,889) نے امتحانات میں کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے مقام پر مہاراشٹر کے شرکا رہے۔ مہاراشٹر کے 79,974 کے شرکا نے امتحانات میں شرکت کی ہے۔ قومی اہلیت کے ساتھ داخلہ ٹیسٹ (نیٹ) کووڈ-19 وبا کے درمیان سخت احتیاطی انتظامات کے ساتھ 13 ستمبر کو کرائی گئی تھی۔
اس سال سے ملک کے 13 آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس)، جواہر لال پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ، پڈوچیری کی ایم بی بی ایس نصاب کی سیٹوں پر بھی نیٹ کے ذریعہ داخلہ ہوگا۔ یہ تبدیلی گزشتہ سال پارلیمنٹ سے منظور نیشنل میڈیکل کمیشن ایکٹ- 2019 کے تحت کیا گیا ہے۔ اس بار نیٹ امتحان 11 زبانوں- ہندی، انگریزی، آسامی، بنگالی، گجراتی، کنڑ، مراٹھی، اڑیا، تمل اور اردو میں کرائی گئی۔
آپ کی راۓ