لاہور/ ایجنسیاں
پاکستانی کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر مصباح الحق نے زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کردیاہے ۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا کہ زمبابوے کے خلاف 30 اكتوبر سے شروع ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، عابد علی، فخر زمان، حارث سہیل، حیدر علی، افتخار احمد، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد رضوان (وکٹ کیپر)،عماد وسیم، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد حسنین، روحیل نذیر، موسیٰ خان اور وہاب ریاض شامل ہیں۔
مصباح الحق نے کہا کہ کسی بھی ٹیم کوآسان نہیں لیناچاہیے ،کوشش ہے، اچھی اور بیلنس ٹیم بنائیں ۔
انہوں نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ کھیلے ایک سال ہو گیا ہے، زیادہ تجربات نہیں کریں گے،کوشش کی ہےٹی ٹوئنٹی میں نوجوانوں کو زیادہ موقع دیں۔
مصباح نے کہا کہ ہم قومی کرکٹ ٹیم میں حیدر علی اور خوشدل جیسے کھلاڑیوں کو مزید موقع دیں گے ، نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں بہت سی اچھی پر فارمنس سامنے آئی ہیں۔
Pakistan vs Zimbabwe, 1st ODI
10:45 AM
Pakistan vs Zimbabwe, 2nd ODI
10:45 AM
Pakistan vs Zimbabwe, 3rd ODI
10:45 AM
Pakistan vs Zimbabwe, 1st T20I
2:45 PM
Pakistan vs Zimbabwe, 2nd T20I
2:45 PM
Pakistan vs Zimbabwe, 3rd T20I
2:45 PM
آپ کی راۓ