ممنوعہ بپلو گروپ نے حکومت مخالف مظاہرے کا کیا اعلان

21 اکتوبر, 2020

کٹھمنڈو / فرحان نور /کئیر خبر

انڈر گراؤنڈ کمیونسٹ لیڈر نیترا بکرم چند بپلو کی زیرقیادت تنظیم نے آج بدھ کے روز پانچ روزہ طویل حکومت مخالف مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔

کورونا سے متاثر مریضوں کے اخراجات برداشت نہ کرنے اور بدعنوانی کو فروغ دینے کے حکومتی ارادوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی نے 31 اکتوبر سے 5 نومبر تک حکومت مخالف مظاہروں اور احتجاجی پروگرامس کا اعلان کیا ہے۔

بپلو کی پارٹی نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ حکومت کورونا کے مزید پھیلاؤ کو روکنے میں ناکام رہی ہے اور وبائی امراض کے درمیان عوام کے خلاف غیر ذمہ دارانہ فیصلے لئے ہیں۔ خیال رہے کہ بپلو کی پارٹی اور سرگرمیوں پر نیپالی حکومت نے پابندی عائد کر رکھی ہے-

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter