امریکا کو افغانستان میں شکست ہوچکی، حکمت یار

22 اکتوبر, 2020

كابل/ ايجنسى

افغانستان کے سابق وزیراعظم حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ انجینئر گلبدین حکمتیار نے کہا ہے کہ امریکا کو افغانستان میں شکست ہوچکی، امریکا کے پاس افغانستان کو چھوڑنے کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے۔

انجینئر گلبدین حکمتیار نے انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ تحفظات کے باوجود امریکا اور طالبان کے درمیان امن معاہدے کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغان سرزمین کو کسی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، سوویت یونین کے خلاف ہماری مشترکہ جدوجہد کی طویل تاریخ ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کے سابق وزیراعظم اور سربراہ حزب اسلامی انجینئر گلبدین حکمت یار تین روزہ دورے پر پاکستان آئے ہوئے ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter