سری نگر / ایجنسیاں
کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارتی پرچم رکھنے سے انکار کردیا۔ محبوبہ مفتی نے پریس کانفرنس میں بھارتی ترنگا نہیں رکھا، جس پر بھارتی میڈیا تلملا اٹھا۔
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا کہ جب تک کشمیر کا قومی پرچم بحال نہیں ہوتا، تب تک بھاتی ترنگا بھی قبول نہیں۔ صرف بھارتی جھنڈا قبول نہیں کیا جائے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں نے کشمیر کا قومی پرچم چھین لیا ہے، اور یہ کہ ترنگے سے تعلق مقبوضہ کشمیر کے قومی پرچم کی بنیاد پر تھا جو کہ آرٹیکل 370 کے خاتمے سے ٹوٹ گیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے سے پہلے وہاں دونوں جھنڈے لہرائے جاتے تھے لیکن آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد بھارت نے کشمیر کا جھنڈا سرکاری عمارتوں سے ہٹا دیا۔
کشمیر کا قومی پرچم ریاست کی آئین ساز اسمبلی نے 7 جون 1952 کو منظور کیا تھا۔
آپ کی راۓ