لداخ/ ايجنسى
بھارتی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق رکنِ پارلیمان نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی فوج نے ایل اے سی پر مزید 8 کلو میٹر بھارتی علاقے پر قبضہ کر لیا ہے۔
لداخ سے تعلق رکھنے والے سابق بی جے پی رکنِ پارلیمنٹ تھپستن چیونگ نے بھارتی اخبار سے گفتگو میں کہا ہے کہ چین کے ساتھ سرحد پر صورتِ حال کشیدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ چینی فوج نہ صرف بھارتی علاقے میں گھس آئی ہے بلکہ اس نے 2 اہم بھارتی پوزیشنوں پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔
سابق بی جےپی رکنِ پارلیمنٹ نے مزید کہا ہے کہ بھارتی فوجی نقطۂ انجماد سے کم درجۂ حرارت میں ٹینٹس میں رہ رہے ہیں جو ناقابلِ قبول ہے۔
انہوں نے اپیل کی کہ بھارتی سرکار فوجیوں کو مناسب شیلٹر فراہم کرے، بھارت اپریل کے آخری ہفتے سے لے کر اب تک فنگر فور سے آگے گشت کرنے کے قابل نہیں ہے۔
اس سےقبل بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ چینی فوج نے ایل اے سی کے ساتھ ایک ہزار کلو میٹر بھارتی علاقے پر قبضہ کر لیا ہے۔
آپ کی راۓ