پاکستان نے زمبابوے کو شکست دیکر ون ڈے سیریز جیت لی-بابراعظم کی نصف سنچری، افتخار احمد کے 5 شکار

1 نومبر, 2020

راولپنڈی (ایجنسی ۔یکم نومبر 2020ء ) تین ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں پاکستان نے زمبابوے کو6 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی۔ زمبابوے کی جانب سے دیئے گئے 207 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز کی جانب سے جارحانہ آغاز کیا گیا اور ابتدائی 10 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 68 رنز سکور کیے۔ عابد علی 22 رنز بنا کر چسورو کے ہاتھوں پوویلین لوٹے، امام الحق مسلسل دوسرے ون ڈے میں نصف سنچری سے صرف ایک رنز پہلے چسورو کی دوسری وکٹ بنے۔ حیدر علی نے جارحانہ بلے باز کرتے ہوئے 29 رنز بنائے، وہ 29 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، محمد رضوان صرف ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے، بابر اعظم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے نصف سنچری سکور کی،وہ 77 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے اور پاکستان نے مقررہ ہدف 36 ویں اوور میں 4 وکٹوں پر پوراکرکے تین میچوں کی سیریز بھی اپنے نام کرلی۔

موزاربانی 17 اور ممبا ایک رن بنا کر آئوٹ ہوئے اور زمبابوے کی پوری ٹیم 45.1 اوورز میں 206 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے افتخار احمد نے 5 ، موسی نے 2 جبکہ حارث رؤف، فہیم اشرف اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ لی۔ اس میچ میں پاکستانی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، وہاب ریاض اور حارث سہیل کی جگہ حیدر علی اور موسیٰ خان ڈیبیو کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ایک روزہ میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک-صفر کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے میچوں کے ساتھ ساتھ تین ٹی20 میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔ اس میچ کے لیے پاکستانی ٹیم بابراعظم (کپتان)، عابد علی، امام الحق، حیدر علی، محمد رضوان، افتخار احمد، فہیم اشرف، عماد وسیم، موسیٰ خان، حارث رؤف اور شاہین آفریدی پر مشتمل ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter