پروگرام "ننھے نمازی” کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

یہی ننھے نمازی ان شاء اللہ کل قوم کے معمار ھوں گے : مولانا عبد العظیم مدنی

2 نومبر, 2020

جھنڈا نگر (کپل وستو) کئیر خبر-
انجمن ارتقاء اردو ادب نیپال کے زیر اہتمام ننھے نمازی پروگرام کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا – شریک بچوں کو انعامات سے نوازا گیا- اور اختتامی تقریب میں علماء و فضلاءنے اس پروگرام کو خوب سراہا-
پروگرام کے آرگنائزر صدر انجمن ارتقاء اردو ادب مولانا زاہد آزاد جھنڈانگری نے افتتاحی خطاب میں کہا۔یہ مقابلے کادور ھے وہ شخص کامیاب و کامراں ھوگا جو محنت ولگن ودلچسپی سے اس میں لگا رھے قابل مبارکباد ہیں وہ ننھے نمازی جنہوں نے وقت مقررہ پہ حاضر رہ کر اپنے حدف کو حاصل کیا وہ اج انعامات سے سرفراز کئے گیے
بچوں آج کے بعد آپ کی ذمہ داری اور بڑھ جایے گی کیونکہ آج کے بعد آپ مستند ھوں گے۔ چار سب سے زیادہ حاضر رہنے والے بچوں کو سائیکل انعام میں دیا گیا اور15/بچوں کو ایک ایک ہزار روپئے نقد اور اور توصیفی سند عطا کیا گیا
مولانا عبد العظیم مدنی ناظم جامعہ خدیجہ الکبری جھنڈا نکر نے اپنے خطاب میں کہا یھی ننھے نمازی بچے کل قوم کے معمار ھوں گے ۔مساجد کے امام ھوں ۔اچھے اساتذہ انھیں میں سے نکلیں گے اس لئے آپ جہاں بھی رھیں نماز کی پابندی کرتے رھیں والدین کو چاہیے کہ وہ انہیں اپنے ساتھ مساجد میں لے جائیں
مولانا پرویز یعقوب مدنی نے کہا قابل مبارکباد ہیں صدر انجمن مولانا زاہد آزاد جھنڈانگری صاحب جنہوں نے یہ کام سر انجام دیں اللہ شرف قبولیت بخشے۔
پروگرام میں مولانا سعوداختر عبد المنان سلفی۔مولاناحکیم شکر اللہ سلفی مولانا عبد اللہ مکی۔مولانا احمداللہ سلفی۔نے بھی اپنے خطاب میں بچوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی اپنی دعاؤں سے نوازا اور آئندہ نماز کی پابندی کی تلقین کی
ننھے نمازی بچوں کی اختتامی تقریب کا آغاز حمزہ زاھدی ابن حارث زاھدی کے تلاوتِ کلامِ پاک ھوا۔ پروگرام کی صدارت جامعہ رحمانیہ کے سابق استاد مولانا محمد عیسیٰ سلفی جب کہ نظامت کا فریضہ استاد جامعہ خدیجہ الکبری مولانا عبد القیوم مدنی نے بحسن و خوبی انجام دیا –

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter