بهارت: ڈاکٹر احمد کمال دنیا کے 20 چوٹی کے سائنس دانوں میں سے ایک: اسٹینفورڈ یونیورسٹی

4 نومبر, 2020

نئى دهلى/ ايجنسى

بهارت کے ڈاکٹر احمد کمال کا شمار دنیا کے 20 چوٹی کے سائنسدانوں میں ہوتا ہے۔ وہ حیدرآباد میں پیدا  ہوئے۔ عثمانیہ یونیورسٹی سے آرگینک کیمسٹری میں پوسٹ گریجویشن اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے میڈیسنل کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کی تکمیل کی۔ ڈاکٹریٹ کے بعد ڈاکٹر احمد کا حیدرآباد میں قایم انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کیمکل ٹیکنالوجی میں بہ حیثیت سائنس داں تقرر ہوا ۔ یہاں انہوں نے 30 سال اپنی خدمات انجام دیں۔ اسی دوران انہوں نے برطانیہ کی یونیورسٹی پورٹس ماوتھ سے پوسٹ ڈاکٹریٹ کی تکمیل کی۔

سال 2012 اور 2015 میں انہوں نے آئی آئی سی ٹی کے انچارج ڈائریکٹر کے فرائض انجام دئیے۔ یہاں سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد 2017 میں انھیں جامعہ ہمدرد کا پرو وائس چانسلر مقرر کیا گیا۔ ڈاکٹر احمد کمال نے میڈیسنل کیمسٹری کی تحقیق میں کئی کارنامے انجام دئیے۔ انکے بے مثال کیریئر کا اس بات سے اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ ان کے اب تک 540 تحقیقی مقالے شائع ہو چکے ہیں اور اس دوران  انہوں نے 430 پٹینٹس فائل کئے ہیں۔ ان کے پانچ پیٹنٹس کے استعمال کیلئے ایک امریکی فارماسیوٹیکل کمپنی نے ان سے لائسنس حاصل کیا۔  میڈیسنل کیمسٹری میں  ڈاکٹراحمد کمال کی تحقیق کیلئے انھیں کئی ایوارڈز حاصل ہوئے جن میں

CSIR Young Scientist Award in Chemical Sciences (1991 )

Fellow of the National Academy of Sciences, India (1999 )

Medal from the Chemical Research Society of India (2005 )

Ranbaxy Research Award in the field of Pharmaceutical Sciences (2005),

OPPI Scientist Award from the Organization of Pharmaceutical Producers of India (2009),

Fellow of the A. P. Academy of Sciences (2010),

Fellow of Royal Society of Chemistry (2011) and Most Outstanding Researcher in the field of Chemistry by Careers 360 (2018  )

قابل ذکر ہیں۔

امریکہ کی باوقار اسٹینفورڈ یونیورسٹی نے سائنس کے 22 میدانوں میں کام کرنے والے سائنسدانوں کا ایک ڈیٹا بیس یعنی فہرست تیار کی ہے جس میں  دنیا کے سب سے  بہترین  20 فیصد سائنسدانوں میں ڈاکٹر کمال کا نام شامل کیا گیا ہے جو انکے لئے اور پورے ملک کے لئے ایک اعزاز ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter