نیپالی فوج کے سربراہ تھاپا نے ہندوستانی فوج کے سربراہ نروانے کا کیااستقبال، نیپال آرمی ہیڈ کوارٹر میں گارڈ آف آنر

5 نومبر, 2020

کٹھمنڈو / کئیر خبر
بھارتی فوج کے سربراہ منوج مِکوند نروانے بدھ کے روز تین روزہ دورے پر کٹھمنڈو پہنچے۔ کمانڈر ان چیف پربھو رام شرما نے تریبھوون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔
جمعرات کے روز آرمی ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران نیپالی فوج کے سربراہ / پورن چندر تھاپا نے ہندوستانی فوج کے سربراہ، نروانے کا استقبال کیا ، اور انھیں گارڈ آف آنر دیا گیا ۔
جنرل نروانی بیر اسمارک (بہادر سپاہیوں کی یادگار) جو نیپالی فوج کے صدر دفتر کے گراؤنڈ میں واقع ہے۔ نروانے اور ان کے ہم منصب تھاپا نے جمعرات کو دوطرفہ امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
ہندوستانی آرمی کے سربراہ نے سیکیورٹی تعاون کے تبادلے سے متعلق تیرہویں اجلاس کے دوران دونوں فوجوں کے مابین طے پانے والے معاہدے کے مطابق طبی سامان نیپالی فوج کو دیا۔
جمعرات کی شام صدر بدیا دیوی بھنڈاری ہندوستانی فوج کے چیف آف اسٹاف نروانے کو اعزازی جنرل کا درجہ مرحمت کریں گی۔ اس موقع پر ، جنرل نروانے صدر بھنڈاری سے دوطرفہ تعلقات پر بات چیت بھی کریں گے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter