اسلام کا بے حد احترام کرتے ہیں، جنگ دہشت گردی سے ہے، فرانس

9 نومبر, 2020

قاهره / ايجنسى

فرانسیسی وزیرِ خارجہ جین یویس لی ڈریان کا کہنا ہے کہ ہم اسلام کا بے حد احترام کرتے ہیں ہماری جنگ دہشت گردی سے ہے۔

مصر کے دورے پر موجود فرانسیسی وزیر خارجہ نے مصری ہم منصب سمیع شکری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کو بہت زور دے کر کہہ رہا ہوں کہ ہم اسلام کا بےحد احترام کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم جس چیز سے لڑ رہے ہیں وہ دہشت گردی ہے، دہشتگردی مذہب کی ہائی جیکنگ ہے اور یہ انتہاپسندی ہے، ہماری یہ جنگ مذہب کی آزادی کے احترام کے لیے بھی ہے۔

فرانسیسی وزیر خارجہ نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے بھی ملاقات کی جبکہ جامعہ الازہر کے مفتی اعظم شیخ احمد الطیب سے بھی ان کی ملاقات طے ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter