سعودی عرب: خواتین کے پہلے فٹبال ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز

19 نومبر, 2020
رياض/ ايجنسى

سعودی عرب میں خواتین کے پہلے فٹبال ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے، ٹورنامنٹ سعودی لیگ کے تحت کام کرنے والے شعبہ خواتین کی نگرانی میں منعقد ہو رہا ہے۔

کورونا وائرس کے باعث کھیلوں کی پریکٹس معطل رہنے کے بعد خواتین فٹبال ٹورنامنٹ میں 24 ٹیموں کے تقریباً 600 کھلاڑی شامل ہیں، ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو پانچ لاکھ ریال انعام دیا جائے گا۔

شعلۃ الشرقیہ فٹبال ٹیم کی کوچ مرام البتیری نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم ٹورنامنٹ کے لیے گزشتہ چھ ہفتوں سے تیاری کر رہی ہے، اس سے پہلے بھی کھلاڑی پریکٹس کررہی تھیں مگر کورونا وائرس کے باعث اس میں رکاوٹ آگئی۔

خواتین کے فٹبال ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں سمیت پورا عملہ خواتین پر ہی مشتمل ہوگا، چوبیس ٹیموں کو تین گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے، دمام، ریاض اور جدہ گروپ میں شامل ہیں۔

ہر گروپ کی ٹیموں کا پہلے آپس میں مقابلہ ہوگا، بعد ازاں فائنل جیتنے والی ٹیموں کا مقابلہ ہوگا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter