دبئي/ ايجنسى
متحدہ عرب امارات نے 2024ء میں چاند پر اپنا مشن بھیجنےکا اعلان کردیا، اس سے قبل صرف امریکا، روس اور چین کے اسپیس کرافٹ چاند کی سطح پر کامیابی سے اترنے والوں میں شامل ہیں۔
یو اے ای کے مشن کی خاص بات اس کی چھوٹی چاند گاڑی ہے جس کا وزن محض 10 کلو گرام ہے۔
اس چاند گاڑی سے متعلق سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ یہ چاند کے ان حصوں کی تحقیق میں مدد دے گی جہاں تک ابھی کوئی نہیں پہنچا۔
یو اے ای میں خلائی تحقیق کے ذمہ دار حکام کا کہنا ہے کہ 2024 کا یہ مشن دراصل مریخ کے 2117 مشن کے لیے سنگ بنیاد ثابت ہوگا۔
اس سے قبل یو اے ای مریخ مشن کے لیے ایک راکٹ بھی جاپان کی مدد سےخلا میں بھیج چکا ہے جو آئندہ سال فروری میں مریخ کے مدار میں پہنچے گا۔
آپ کی راۓ